’ہم نے تمہاری دوست کو اغواءکرلیا ہے، فوری تاوان ادا کردو‘ آدمی کو اپنی معروف ماڈل دوست کے انگوٹھے کے ساتھ خط موصول، لیکن پھر پولیس نے اغواءکاروں کے اڈے پر چھاپہ مارا تو ایسا منظر کہ پولیس والوں نے کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا تھا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کو فیس بک پر اغواءکاروں کی طرف سے اس کی مغوی ماڈل دوست کے کٹے ہوئے انگوٹھے کی تصویر موصول ہوئی اورتاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ اس شخص نے پولیس کو رپورٹ کی اور جب پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو سامنے ایسا منظر ان کا منتظر تھا کہ آفیسرز کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کو فیس بک پر اس کی ماڈل دوست انجلیکا ہارٹ کے ہاتھ کے کٹے ہوئے انگوٹھے کی تصویر بھیجی گئی اور ساتھ اغواءکاروں کی طرف سے لکھا گیا کہ ”انجلیکا کو ہم نے اغواءکر لیا ہے۔ فوری طور پر ہمیں 8ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 11لاکھ 31ہزار روپے)تاوان ادا کرو، اور تم تاوان کی ادائیگی میں جتنے گھنٹے تاخیر کرو گے ہر گھنٹے پر انجلیکا کی ایک انگلی کاٹ دی جائے گی اور بالآخر اسے قتل کر دیا جائے گا۔“
اس گوری خاتون نے اپنے جسم میں کیا چیز ڈالی کہ جلد کا رنگ کالا ہوگیا؟ جواب آپ کو بھی حیران پریشان کردے گا
اس خوفزدہ شخص نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی اور پولیس نے برمنگھم میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں انجلیکا ہارٹ اور اس کا ایک دوست ڈیرین فیزپیٹرک موجود تھے اور انجلیکا بالکل صحیح سلامت تھی اور نہ اسے کسی نے اغواءکیا تھا۔ تفتیش کرنے پر 40سالہ ماڈل و اداکارہ انجلیکا نے بتایا کہ انہوں نے مذاق کے طور پر یہ کام کیا تھا۔ ڈیرین کو یہ مذاق کرنے کی سوجھی اور انجلیکا بھی اس کی منصوبہ بندی میں شامل ہو گئی۔ انہوں نے کٹے ہوئے انگوٹھے کی جعلی تصویر بنائی اور انجلیکا کے دوست کو بھیج دی۔ پولیس نے انجلیکا اور ڈیرین کو گرفتار کرکے برمنگھم کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے ڈیرین کو اس شرارت کا ماسٹرمائنڈ ہونے پر8ماہ قید اور 200گھنٹے بلامعاوضہ کام کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تاہم جرم میں انجلیکا کی ثانوی حیثیت کی شراکت پر اسے صرف 150گھنٹے بلامعاوضہ کام کی سزا دی گئی ہے۔
سب سے بڑی ڈسکاﺅنٹ آفر، Yayvoکا میگاٹی وی ڈے کے نام سے سیل میلہ شروع