منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا ،آصف علی زرداری

منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا ،آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا ہے کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔منگل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پرصحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، آپ کیا کہیں گے جس پرانہوں نے جواب دیا کہ منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا۔