اپوزیشن کو دبانے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے،عارف جتوئی

اپوزیشن کو دبانے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے،عارف جتوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفی جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن کو دبانے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے، دھونس دھمکیوں کا وقت گزر گیا ہے ۔عارف جتوئی منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اراکین سندھ اسمبلی اور لیڈرز کرپشن میں گرفتار ہو چکے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے میں نے سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کوئی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہیں کئیے بلکہ حزب اقتدار والوں کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دبنے والی نہیں دھونس اور دھمکیوں کا وقت چلا گیا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دھونس لفظ کی تشریح اسپیکر سندھ اسمبلی بہتر کرسکتے ہیں۔ سندھ کا بجٹ عوامی نہیں ہے، بجٹ میں کراچی کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا۔