کراچی، 10 افراد کتے کے کاٹے سے جاں بحق، ویکسین غائب

کراچی، 10 افراد کتے کے کاٹے سے جاں بحق، ویکسین غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رواں برس 10 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئے، شہر کے سرکاری اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین موجود ہی نہیں، 1 کروڑ 60 لاکھ آبادی پر مشتمل شہر میں صرف تین اسپتالوں میں اینٹی ریبیز کلینک فعال ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں برس 10 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئے، ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں صرف جناح اسپتال، انڈس اسپتال اور سول اسپتال میں ویکسینیشن کی جاتی ہے، اگر رات کو کتا کاٹ لے تو صرف جناح اسپتال میں ویکسینیشن کی سہولت موجود ہے۔رواں برس جناح اسپتال میں کتے کے کاٹنے سے 6 اور انڈس اسپتال میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، انچارج ڈاگ بائیٹ کلینک انڈس ہسپتال کے مطابق ریڑحی گوٹھ میں کے ایم سی کے تعاون سے کتوں کی نس بندی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں سگ گزیدگی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔