وزیرایکسائزحافظ ممتاز کاڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول آفس کا دورہ
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے گزشتہ روزڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول آفس ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کا اچانک دورہ کیا۔وزیر ایکسائز مختلف شعبوں میں گئے اور وہاں پر موجود سٹاف سے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے خصوصی طور پر تعلیمی اداروں سے نشے کی لعنت کے خاتمے کے لئے ہدایت کی۔وزیر ایکسائز حافظ ممتاز نے نشہ کے زیادہ استعمال کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ریڈمقصد کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں اضافے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں،اس موقع پر ڈی جی نارکوٹکس راجہ زاہد اور ڈائریکٹر نارکوٹکس آصف بھی موجود تھے۔
وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن