میمن گوٹھ میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میمن گوٹھ کے علاقے میں ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقہ میمن گوٹھ میں واقع ایک فیکٹری کی چھت پر کمرے بنے ہوئے تھے، جہاں مزدور سو رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاتاہم 2 مزدورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جاں بحق افرادمیں راشد اور سعید نامی افراد شامل ہیں جبکہ دیگر 2 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے اوران افراد کی شناخت واحد اور صداقت کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تاحال چھت گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں لیکن واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔