ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ66لاکھ 8ہزار ایکڑ فٹ ہے:ارسا رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ارسا نے ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ66لاکھ 8ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ارسا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں 38 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ،منگلا ڈیم میں 26لاکھ 13ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ جھیل میں 1 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔اس طرح ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ66لاکھ 8ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ارسا کا مزیدکہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کی آمد 1لاکھ 19 ہزار 900کیوسک رہی جبکہ پانی کا کل اخراج 1 لاکھ 78 ہزار 500 کیوسک رہا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکے مقابلے میں ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ 1لاکھ 3ہزار ایکڑ فٹ کم ہوا ہے ۔