پشاور:گلبرگ میں فائرنگ سے بہن بھائی قتل
پشاور (ویب ڈیسک)پشاور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے بہن بھائی کو قتل کر دیا۔
علاقہ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے بہن بھائی کو قتل کر دیا، واقعہ رات کو پیش آیا ہے جس میں حسنین نامی شخص اور اس کی بہن گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔