سرگودھا یونیورسٹی سے ڈگریاں نہ ملنے پر طلبہ کا کینال روڈ پر احتجاج

سرگودھا یونیورسٹی سے ڈگریاں نہ ملنے پر طلبہ کا کینال روڈ پر احتجاج
سرگودھا یونیورسٹی سے ڈگریاں نہ ملنے پر طلبہ کا کینال روڈ پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء کے احتجاج کے باعث کینال روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی۔ ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیاں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہیں جبکہ وارڈن ٹریفک بحال کرنے میں ناکام رہے۔

نوائے وقت کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء نے گذشتہ روز ڈگریوں کی فراہمی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے کینال روڈ پر احتجاج کیا۔ طلباء نے احتجاج کے دوران کینال روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کردیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ احتجاج کے باعث کینال روڈ سمیت جیل روڈ، مال روڈ، اپر مال و دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک جام ہو گئی جس سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے اور انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک وارڈن ٹریفک کی بحالی کے لئے بھرپور کوششیں کرتے رہے۔