لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب یونیورسٹی،جی سی ،ریس کورس پارک،باغ جناح کے پودوں کوصاف پانی کی فراہمی پرپابندی،نہری پانی فراہم کرنے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صاف پانی کیس کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے جی سی ،پنجاب یونیورسٹی،ریس کورس پارک،باغ جناح کے پودوں کوصاف پانی کی فراہمی پرپابندی لگاتے ہوئے نہری پانی فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صاف پانی کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔جس میں عدالت نے ایل ڈی اے اور ایم ڈی واسا سمیت تمام فریقین کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صاف پانی کومحفوظ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔لاہور ہائیکورٹ نے جی سی ،پنجاب یونیورسٹی،ریس کورس پارک،باغ جناح کے پودوں کوصاف پانی کی فراہمی پرپابندی لگاتے ہوئے نہری پانی فراہم کرنے کا حکم دے دیاجبکہ عدالت نے تمام سروس سٹیشنزمیں صاف پانی سے متعلق تجاویزبھی طلب کرلیں۔لاہو ر ہائیکورٹ نے عمل درآمد رپورٹ 29ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔