ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے پر ملازمین کا حکومت کیخلاف احتجاج،پارلیمنٹ کی جانب مارچ پر پولیس کا تشدد،کئی کے کپڑے پھٹ گئے

ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے پر ملازمین کا حکومت کیخلاف ...
ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے پر ملازمین کا حکومت کیخلاف احتجاج،پارلیمنٹ کی جانب مارچ پر پولیس کا تشدد،کئی کے کپڑے پھٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے پر ریڈیو پاکستان ملازمین نے حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور پارلیمنٹ کی جانب بڑھنے کی کوشش میں پولیس اہلکاراور مظاہرین گتھم گتھا ہو گئے جس پر کئی مظاہرے کے کپڑے پھٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے ملازمین عمارت کو لیز پر دینے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے،ریڈیوپاکستان کے ملازمین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا تو پولیس نے آگے بڑھے سے روک دیا جس پر پولیس اہلکاراورمظاہرین گتھم گتھا ہوگئے اور کئی ملازمین کے کپڑے پھٹ گئے ۔ملازمین کا کہناہے کہ حکومت ریڈیو ملازمین کی خدمات کو نظرانداز کر رہی ہے حکومت اپنا فیصلہ واپس لے۔