ملک صاحب!کیا آپ کے پاس ایک ہزار ارب روپے ہیں؟چیف جسٹس کا سربراہ بحریہ ٹاﺅن سے استفسار

ملک صاحب!کیا آپ کے پاس ایک ہزار ارب روپے ہیں؟چیف جسٹس کا سربراہ بحریہ ٹاﺅن سے ...
ملک صاحب!کیا آپ کے پاس ایک ہزار ارب روپے ہیں؟چیف جسٹس کا سربراہ بحریہ ٹاﺅن سے استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ یہ بحریہ ٹاﺅن میں کیا ہو رہا ہے ،سنا ہے بحریہ ٹاﺅن اسلام آباد کی حد بندی بھی ہوئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ بحریہ ٹاﺅن میں کیا ہو رہا ہے ،سنا ہے بحریہ ٹاﺅن اسلام آباد کی حد بندی بھی ہوئی ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے بحریہ ٹاﺅن کے مالک سے استفسار کیا کہ ملک صاحب !کیا آپ کے پاس ایک ہزار ارب روپے ہیں ؟اس پر ملک ریاض نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تو 100 ارب بھی نہیں ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ بحریہ انکلیو نے سرکاری اراضی گھیر رکھی ہے ،گھر بھی بن چکے ہیں۔