پیاف فائونڈرز الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس کی ساری نشستیں جیت لیں

پیاف فائونڈرز الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس کی ساری نشستیں جیت لیں
پیاف فائونڈرز الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس کی ساری نشستیں جیت لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات برائے 2018۔19میں پیاف فائونڈرز الائنس نے 8نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔9783ووٹرز میں سے 4188ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے94ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردئیے گئے۔

پیاف فائونڈرز الائنس نے 2053پینل ووٹ حاصل کیے اور بزنس مین فرنٹ کو1174پینل ووٹ ملے۔پیاف فائونڈرز الائنس کے میاں زاہد جاوید نے 2545، عرفان اقبال 2625 ، نسیم الغنی نے 2534، شہزاد اسلم نے 2627، حارث عتیق نے 2507، عاطف اکرام نے 2533، نثار احمد نے 2422، محمد ارشد خان نے 2379ووٹ حاصل کیے۔

بزنس مین فرنٹ کے امجد چودھری نے 1617، میاں جاوید علی نے 1494، راجا حسن اختر نے 1499، شیخ فضل الہی نے 1521، ریاض شاہد نے 1486، نوید صدیقی نے 1425، سید زاہد بخاری نے 1440اور محمد اکرام نے 1365ووٹ حاصل کیے۔ دو آزاد امیدواروں محمد اکرم نے 68اور حیدر سلیم نے 58ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن میاں مظفر علی ، سہیل لاشاری اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔ نتائج کا رسمی اعلان 29ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا جبکہ نئے عہدیدار یکم اکتوبر سے اپنے عہدے سنبھالیں گے۔