سرگودھا یونیورسٹی نے لاہور سمیت3 سب کیمپسز کو نئے داخلوں سے روک دیا

سرگودھا یونیورسٹی نے لاہور سمیت3 سب کیمپسز کو نئے داخلوں سے روک دیا
سرگودھا یونیورسٹی نے لاہور سمیت3 سب کیمپسز کو نئے داخلوں سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)سرگودھا یونیورسٹی مین کیمپس نے لاہور سب کیمپس کو نئے داخلوں سے روک دیا،صرف پہلے سے رجسٹرڈ طلبہ ہی ڈگری مکمل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے سینڈیکیٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے لاہور سمیت تین سب کیمپسز کو نئے داخلوں سے روک دیا ،سنڈیکیٹ نے مذکورہ کیمپسز کو کہا ہے کہ وہ آئندہ نئے داخلے نہیں کرسکتے ، تاہم جن طلبہ کی رجسٹریشن مین کیمپس کے ساتھ ہے وہ ان کیمپسز میں اپنی ڈگریاں مکمل کرسکتے ہیں، لاہور میں یونیورسٹی آف سرگودھا کا کیمپس 2012میں قائم ہوا ،جس میں بی ایس اور ایم ایس کے چودہ ڈسپلنز میں تعلیم دی جاتی ہے۔