شیخ رشید نے 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش کا اظہارکر دیا

شیخ رشید نے 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش کا اظہارکر ...
شیخ رشید نے 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش کا اظہارکر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریل چلے گی تو ملک کی بہتری ہوگی، اسٹینڈرڈ گیج پر فاسٹ ٹرین کو بھی ایم ایل ون پر لانا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے میں 23 ہزار نوکریاں مانگی تھیں جس میں سے 2 ہزار 31 نوکریوں کی اجازت مل گئی ہے، جلد اشتہار بھی جاری کر دیں گے، 500 ریلوے سٹیشن ہیں اور تمام تر ڈی ایس کو کہہ دیا ہے کہ سٹیشن پر سٹال بڑھائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لئی ایکسپریس وے سنگل کوری ڈور اسلام آباد تک جائے گی جبکہ میرے ہسپتال میں کام شروع ہوگیا ہے اور ساتھ موجود 50 کنال بھی چیف جسٹس پاکستان نے ہمارے حوالے کر دی ہے، میری خواہش ہے کہ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے کیونکہ ریل چلے گی تو ملک کی بہتری ہوگی، اسٹینڈرڈ گیج پر فاسٹ ٹرین کو بھی ایم ایل ون پر لانا چاہتے ہیں۔ این اے 60 کے انتخابات میں اپنے بھتیجے کی الیکشن مہم چلانے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ساٹھ باسٹھ ایک ہی حلقہ تھا، راشد شفیق پہلے میئر رہے ہیں۔