”فواد چوہدری نے مجھے میسج کیا اور یہ لفظ کہہ کر مخاطب کیا ، میں نے پڑھا تو مجھے شدید دھچکا لگا “ روف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

”فواد چوہدری نے مجھے میسج کیا اور یہ لفظ کہہ کر مخاطب کیا ، میں نے پڑھا تو ...
”فواد چوہدری نے مجھے میسج کیا اور یہ لفظ کہہ کر مخاطب کیا ، میں نے پڑھا تو مجھے شدید دھچکا لگا “ روف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)” خدا حسن دیتاہے تو نزاکت آہی جاتی ہے “ سینئر صحافی کالم نگار روف کلاسرا نے اپنی گفتگو کا آغاز یہ شعر پڑھ کر کیا اور کہا کہ آج میں ذاتی نوعیت کی بات شیئر کرنا چاہتاہوں ، فواد چوہدری سے پراناتعلق ہے اور میرے لیے بہت محترم ہیں اور ان کی قابلیت کا بھی اعتراف کرتاہوں ، فواد چوہدری سے پہلے جب کبھی واٹس ایپ یا کہیں اور بات چیت ہوتی تھی تو ہم ایک دوسرے کو بھائی جان اور سر کہہ کر مخاطب کرتے تھے لیکن آج مجھے ان کاپیغام آیا اور انہوں نے مجھے سیدھا ”تم “ کہہ کر مخاطب کیا ، مجھے یہ پڑھ کر شدید دھچکا لگا ، آج ان میں تکبر آ گیاہے اور وہ توں تڑاک پر اتر آئے ہیں ۔
روف کلاسرا کا کہناتھا کہ اگر آ پ سمجھتے ہیں کہ ہم نے آپ کی شان میں گستاخی کر دی ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے اورعمران خان نے کسی ٹی وی چینل کے مالک کو بلا کر ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کے سیر سپاٹے کروائے اور ڈیل وغیر تیار کر لی ہے تو ہم کون ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے ؟ تو میں نے کہا فواد چوہدری صاحب یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ جب جمہوریت ہے تو ہم ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے ، آپ سے پہلے بھی بہت لوگ آئے جوکہ بہت جابر تھے لیکن آپ تو پڑھے لکھے اور اخلاقیات والے ہیں ، ان جابر افراد نے بھی ہمیں دبانے اور سمجھانے کی بہت کوششیں کی ، وہ آج تاریخ بن چکے ہیں اور ایک دن آپ بھی تاریخ بن جائیں گے ۔
روف کلاسرا کا کہناتھا کہ میں نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ رابطہ کریں اور اپنا نقطہ نظر دیں تو وہ آگے سے کہنے لگے کہ آپ نے اپنا ہی بیانیہ دے دیدیا ہے ، میں نے کہا کہ آپ اپنا دیدیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ آپ ایک میڈیا کی یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں مجھے یہ بتائیں کہ جو پرائیوٹ سیکٹر میں میڈیا یونیورسٹیاں ہیں ہم سے وہ سنبھالی نہیں جارہی ، میں اس بات کو ہضم نہیں کر سکا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -