مقبوضہ کشمیر میں پو لیس افسروں نے بغاوت کردی

مقبوضہ کشمیر میں پو لیس افسروں نے بغاوت کردی
 مقبوضہ کشمیر میں پو لیس افسروں نے بغاوت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پو لیس افسروں نے بغاوت کردی ، دھڑا دھڑ استعفے دینے لگے۔ پہلے تو سر کاری حکام ان اطلاعات کی تر دید کر تے رہے مگر گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ پو لیس افسر ملازمت چھوڑ رہے ہیں تا ہم ان کی تعداد زیادہ نہیں۔ کشمیر ی پو لیس افسر استعفوں کے ساتھ قوم سے معافی بھی مانگ رہے ہیں۔

 اننت ناگ کے سپیشل پولیس افسر بشیر احمد شاہ نے سفید کاغذ  پر اردو میں لکھا ہے کہ وہ ملازمت سے مستعفی ہو رہا ہے اور  لوگوں سے مالی مدد کی اپیل  بھی کی   کیونکہ وہ ایک غریب آدمی ہے۔ وہ اپنے بھائیوں ( حریت پسندوں )کو پیغام دینا چاہتا ہے کہ بطور سپیشل پولیس افسر مزید کام نہیں کریگا۔ گزشتہ 2دنوں میں جنوبی کشمیر کے علاقوں کولگام، شوپیاں، پلوامہ، اونتی پورہ، ترال اور اننت ناگ سے بشیر شاہ کے انداز میں درجنوں پولیس اہلکار استعفے کا اعلان کر چکے ہیں۔

بعض مقامات پر مساجد کے آئمہ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے استعفے کے خطوط پڑھ کر سنائے۔ استعفوں کا یہ سلسلہ حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نیاکو کے آڈیو پیغام کے بعد شروع ہوا ہے جس میں انہوں نے سپیشل پولیس افسروں سے کہا تھا کہ وہ اپنی ملازمتیں چھوڑ دیں۔