وزیرستان: پاک افغان بارڈر پر بھارت کے خلاف عوامی ریلی
وانا (این این آئی) ملک بھر کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر رغزائی میں احمد زئی وزیر قبائل نے انڈیا کے خلاف ریلی نکالی جس میں علمائے کرام اور طلبا سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سابق امیدوار قومی اسمبلی حفیظ الامین کی زیر قیادت ریلی رغزئی بازار سے ہوتے ہوئے خمرنگ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک قبائلی عمائدین اور طلبا نے پاک فوج کے شانہ بشانہ انڈیا کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا۔
مولانا اعصام الدین نے کہا کہ پاکستان کو کمزور نہ سمجھا جائے، پاکستانی بہادر قوم ہے۔ پنجابی، پشتون، بلوچی اور سندھی سب ایک ہیں، پشتون قوم نے کشمیر میں بھی انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا تھا اب بھی اسی طرح جواب دیں گے۔