زلفی بخاری کا عہدہ خطرے میں، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

زلفی بخاری کا عہدہ خطرے میں، بڑا قدم اٹھا لیا گیا
زلفی بخاری کا عہدہ خطرے میں، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی تقرری غیرقانونی ہے، زلفی بخاری کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روکا جائے، درخواست میں وزیراعظم عمران خان اورکابینہ ڈویژن کوفریق بنایاگیا۔
واضح رہے کہ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور دوہری شہریت کے حامل ہیں،حکومت نے انہیں وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی مقررکیا ہے ،زلفی بخاری نے باقاعدہ عہدے کا چارج سنبھال کر کام بھی شروع کردیا ہے۔