سپریم کورٹ، سعودی عرب سے اغواءہونے کی دعویدار خاتون کا دعویٰ جھوٹا نکلا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب سے بچپن میں اغوا ہونے کی دعویدار تین بچیوں کی 30 سالہ ماں مسماة حفصہ کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر اس کی والدہ کے ساتھ کئے جانے والے ڈی این اے کی رپورٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ اس کا دعوی جھوٹا تھا. روزنامہ جنگ کے مطابق رپورٹ کے بعد عدالت نے اس کی درخواست خارج کردی ہے۔