”کام نہیں کرو گے تو تنخواہ کاٹوں گا، جرمانہ کروں گا اور رقم ڈیم فنڈ میں جائے گی“ احتساب عدالت کے جج کی احد چیمہ کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کی سرزنش
لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے ایل ڈی اے کے سابقہ ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کے خلاف کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
سماعت کے دوران فاضل جج نے نیب کے تفتیش افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی کام نہیں جو آپ کررہے ہیں، جس گریڈ کی تنخواہ لیتے ہیں اس کا کام بھی کریں۔ آئندہ آپ جتنا کام نہیں کرو گے آپ کی تنخواہ سے کاٹوں گا اور جرمانہ بھی کروں گا اور رقم ڈیم فنڈ میں جائے گی۔ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت جواب پیش کرنے کا حکم دے دیا۔