وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے، وزیراعظم اپنے پیغام میں حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج شام سوا 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 6 ستمبر کو قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کےلئے قوم اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے مدد مانگی تھی۔