حکومت نے ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کافیصلہ واپس لے لیا

حکومت نے ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کافیصلہ واپس لے لیا
حکومت نے ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کافیصلہ واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کافیصلہ واپس لے لیا
تفصیلات کے مطابق ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کے خلاف ریڈیو پاکستان کے ملازمین کااحتجاج رنگ لے آیاہے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات چاہتے ہیں ریڈیوپاکستان کومزیدبہتربنایاجائے اور فوادچودھری نے ریڈیوپاکستان کی مزیدبہتری کیلئے تجاویزمانگی ہیںاور ریڈیو پاکستان کی زمین کو لیز پر دینے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا رہا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو ادارے سے نکالا نہیں جارہااور نہ پرائیوٹائز کیا جارہا ہے جبکہ ریڈیوپاکستان کو بیچا جانے کا تاثر دینابھی غلط ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے19ستمبر کو ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کااعلان کیا تھا۔