کیا آپ بھی جنات کا عامل بننا چاہتے ہیں؟ ایسا ہے تو ان وظائف پر عمل کرکے آپ بھی دوسروں کا علاج کرسکتے ہیں
جنات کے زیر اثر لوگ جب میرے پاس آتے ہیں توان میں سے کئی سوال کرتے ہیں کہ کوئی ایسا وظیفہ انہیں بھی بتادیا جائے کہ وہ جنات کو انسانوں سے اتارنے کا عمل سیکھ لیں اور مخلوق خدا کی خدمت کریں ۔میں ان کے عزم کو سراہتا ہوں اور سبھی سے کہتا ہوں کہ وہ ایسے وظائف خود بھی کریں اور اسکے لئے نماز کو باقاعدگی سے شروع کریں کیونکہ بے نمازی اور شریعت سے غافل کوئی بھی عامل راہ سے بھٹک جاتا ہے ۔اس پر جنات بھی غلبہ پالیتے ہیں ۔اس لئے جو بھی جنات کا عامل بننا چاہتا ہے،اسکے ا عصاب بھی بہت مضبوط ہونے چاہئیں اور اسکو باطنی طور پر بھی قوی ہونا چاہئے تاکہ بدترین حالات میں بھی اسکی ہمت قائم رہے اور جنات اس پر غلبہ نہ پاسکیں کیونکہ جب کوئی کچا عامل کسی سحر زدہ کی حاضری لگاتا ہے تو اسے پہلے یہ علم نہیں ہوتا کہ اس پر حاوی جنّ کس نسل سے ہے اور اسکے عزائم کیا ہیں۔اس لئے سحرزدہ کے ساتھ ساتھ اسکے اہل خانہ اور خود عامل کی جان پر بن جاتی ہے ۔یہ علم کا تقاضا ہے کہ ایسا عامل ہمہ وقت وضو سے رہے اور علم حصار کے مطابق اپنے وظائف کرتا رہے ۔ڈنڈوں ،چھریوں اور جھاڑو سے مارنے کی بجائے سحرزدہ انسان کو اپنے نوری علم کی مدد سے چھڑوانا چاہئے ۔کسی کمزور دل اور فاسد عقیدہ والے کو اس میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہئے ۔جو حضرات جنات کی حاضری کا علم سیکھنا چاہتے ہیں ،وہ کسی باشرح عامل سے یہ کام سیکھ سکتے ہیں۔خود سیکھنا چاہیں تو نوٹ کرلیں کہ سب سے پہلے میں ایسے لوگوں کو نماز تہجد کے وقت اٹھ کر یہ وظیفہ پڑھنے کی تلقین کرتا ہوں کہ وہ سورہ جنّ کی تلاوت روزانہ تین بار کریں۔سورہ القریش سو مرتبہ چالیس دن، یا رقیب روزانہ پانچ ہزار بار چالیس روز تک پڑھ کر اسکی زکٰوۃ پوری کریں۔آیت الکرسی روزانہ اکیالیس بار چالیس روز تک پڑھیں ۔جب بھی کسی سحر زدہ پر دم کریں تو پہلے یارقیب کی ایک تسبیح ،سات بار آیت الکرسی پڑھ کر سحرزدہ کا حصار کریں اور پھرسورہ القریش دل میں سات بار پڑھ کر سحرزدہ پر دم کریں تو ان شا اللہ اسکا جنّ اتر جائے گا ،ضروری ہوگا کہ لگاتار تین دن تک اسے دم کیا جائے اور آیت الکرسی کی اکیس بار تسبیح پڑھ کر پانی پر دم کرکے سحرزدہ اور تمام اہل خانہ کو پینے کی ہدایت کی جائے ۔سحرزدہ کے گھر میں سورہ ملک کی تلاوت ہوتی رہنی چاہئے تاکہ سب اہل خانہ شیطان کی دستبرد سے بچے رہیں او رگھر مٰن ناچاقی،بیماری،رزق اور رشتوں کی بندش وغیرہ جیسے مسائل جنم نہ لیں۔ ( پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com )