آپریشن ردالفساد،سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کی ،فورسز نے آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکر لیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے کاہان کے علاقے میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی،کارروائی کے دوران اینٹی ٹینک مائنزاورمارٹرگولے برآمد ہوئے جو قبضے میں لے لئے گئے۔