وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا، فواد چودھری

وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا ...
وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک ماہ کی کارکردگی پر بیان جاری کرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے جس میں وہ حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پر قوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 6 ستمبر کو قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کےلئے قوم اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے مدد مانگی تھی۔