پاکستان اورمسلح افواج نے عالمی امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، ہمارے اصول ہماری مضبوط بنیادکی ضمانت ہیں:ایئرچیف مجاہدانور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرچیف مجاہدانورخان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکیا اورپاکستان اورمسلح افواج نے عالمی امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔
بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان کاکہنا تھا کہ دنیامیں بنیادپرستی کوانتہاپسندی کی وجہ سے منفی تناظرمیں دیکھاجاتاہے اورنوجوان نسل کوبنیادپرستی سے متعلق سخت چیلنجزکاسامناہے جبکہ بنیادپرستی سے متعلق تعلیمی اداروں کواقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے۔ایئرچیف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اصول ہماری مضبوط بنیادکی ضمانت ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکیا اورپاکستان اورمسلح افواج نے عالمی امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔