پشاورمیں وارڈن نے ٹریفک سگنل کی خلاف پر ڈرائیور کو چالان کی بجائے تحائف سے نواز دیا،وہ ڈرائیور کون تھا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پشاورمیں وارڈن نے ٹریفک سگنل کی خلاف پر ڈرائیور کو چالان کی بجائے تحائف سے ...
پشاورمیں وارڈن نے ٹریفک سگنل کی خلاف پر ڈرائیور کو چالان کی بجائے تحائف سے نواز دیا،وہ ڈرائیور کون تھا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں وارڈن نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو چالان کی بجائے تحائف سے نواز دیا،وہ ڈرائیور کون جان تھا اس کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے میں وارڈن نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر سوزوکی ڈرائیور کو روکا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ ڈرائیور ایک خواجہ سرا ہے اور وہ پسینے سے شرابور تھااس کا نام سلمان عرف سلمیٰ تھا۔

ہمارے معاشرے میں خواجہ سرا کمیونٹی کو مختلف القابات سے نوازا جاتا ہے تاہم وارڈن نے خواجہ سرا کی ہمت بڑھانے کیلئے چالان کی بجائے اسے تحائف سے نواز ا،ٹریفک وارڈن رشید خان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے معمولی غلط کی تھی جب میں نے اسے روکا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ خواجہ سراہے اور وہ پسینے سے شرابور تھا،اسے محنت کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی اور اس کی حوصلہ افزائی کیلئے اسے تحائف سے نوازا،سوزوکی کی مالک کا کہناتھا کہ وہ ایک محنتی ڈرائیور ہے جب سے اس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوا رکھا ہے وہ میری گاڑی چلا رہا ہے اور8 سو روپے مزدوری لیتا ہے ۔