25 ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کی جارہی ہے اس کااطلاق موجودہ الیکشن پرنہیں ہوتا:ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کی جارہی ہے اس آئینی ترمیم کااطلاق موجودہ الیکشن پرنہیں ہوتا۔
ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کے معاملہ پر موجودہ اسمبلی میں فاٹاکی 12 نشستیں خیبرپختونخواسے الگ ہیں اور آئندہ خیبرپختونخوامیں قومی اسمبلی کی نشستیں 45 ہوں گی اور صوبے میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعدادایک سے بڑھ کر 10 ہوگئیں جبکہ پنجاب میں خواتین کی ایک مخصوص نشست آئندہ الیکشن میں کم ہوکر 32ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کی جارہی ہے اس آئینی ترمیم کااطلاق موجودہ الیکشن پرنہیں ہوتا۔