کیا آپ جانتے ہیں یہ نوجوان پائلٹ لڑکی کون ہےاور اس کا تعلق دنیا کے کس معروف حکمران خاندان سے ہے؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لڑکیاں کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں اور اس کی سب سے بڑی مثال دبئی کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والی اس نوجوان لڑکی کی ہے اور ان کی جہاز اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیاپر ہنگامہ برپا کر دیاہے اور ہرکوئی ان کی تعریف کرتے ہوئے نظر آ رہاہے ۔
تفصیلات مطابق اس نوجوان لڑکی کا نام شیخا موزا بنت مروان بن محمد بن حشر المکتون اور اس کا تعلق دبئی کے حکمران خاندان سے ہے جو کہ ” ایمریٹس “ کا طیارہ اڑا رہی ہے ۔ شیخا موزا بنت مروان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جہاز میں انٹر کام کے ذریعے مسافروں سے مخاطب ہیں ۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا سکتاہے کہ وہ مسافروں کو آگاہی فراہم کر رہی کہ ” میں آپ کی فرسٹ آفیسربول رہی ہوں ، گڈ مارننگ ، ہم اس وقت 35 ہزار کی اونچائی پر اڑ رہے ہیں اور جلد ہی میلان کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے جارہے ہیں ۔
موزا المکتوم کی جہاز اڑاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو شیخا شمسہ بن حشر المکتوم نے انسٹاگرام پر شیئرکی جسے اب تک 62ہزار سے زائد لوگو دیکھ چکے ہیں اور یہ تیزی کے ساتھ شیئر ہو رہی ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شیخا موزا دبئی کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی پائلٹ ہیں ۔ انہوں نے اپنی پہلی فلائٹ گزشتہ برس فروری میں کی تھی ۔
ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram