مظفرگڑھ، بھتہ نہ دینے پرشہری کے گھر پر کریکر بم حملہ،خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا
مظفرگڑھ ( این این آئی )مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پرنامعلوم ملزم نے شہری کے گھر پر دیسی ساختہ کریکر سے حملہ کیا, تاہم بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ پہنے ایک شخص گلی میں داخل ہوا اور وہ کریکر بم گھر کے اندر پھینک کر فرار ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ پھٹ نہ سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عارف کے گھر پر یہ دوسری مرتبہ کریکر سے حملہ کیا گیا ہے، تاہم واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب عارف نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان اس سے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کر رہے ہیں۔