انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ایشیاءکپ میں شکست پر کپتان اینجلو میتھیوز کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ خبر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی پریشان کر دیا

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ایشیاءکپ میں شکست ...
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ایشیاءکپ میں شکست پر کپتان اینجلو میتھیوز کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ خبر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی پریشان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سابق کپتان اینجلو میتھیوز کو فٹنس بہتر نہ ہونے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کی جگہ دنیش چندی مل کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق دنیش چندی مل کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دھنانجیا دی سلوا، کوشل پریرا، اوپل تھرنگا، سدیرا سمارا وکراما، نیروشن ڈیکویلا، تھیسارا پریرا، دسون شناکا، اکیلا دنانجیا، امیلا اپونسو، لکشن سنداکن، لاستھ ملنگا، نووان پرادیپ، کسون راجیتھا اور دشمانتھا چمیرا شامل ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی سری لنکن ٹیم کی قیادت دنیش چندی مل ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دیموتھ کرونارتھنے، کوشل سلوا، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، نیروشن ڈیکویلا، دھنانجیا دی سلوا، روشن سلوا، رنگنا ہیراتھ، ملندا پشپا کمارا، دلرووان پریرا، اکیلا دھنانجیا، لکشن سنداکن، سورنگا لکمل، لاہیرو کمارا اور کسون راجیتھا شامل ہیں۔
سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 10 اکتوبر اور دوسرا میچ 13 اکتوبر کو دمبولا میں ہو گا، تیسرا میچ 17 اکتوبر اور چوتھا میچ 20 اکتوبر کو پالے کیلے میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو پریماداسا میں ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 27 اکتوبر کو پریماداسا میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 6 نومبر سے گالے میں ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک پالے کیلے میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -