”پی سی بی حکام عملے کیساتھ یہ شرمناک کام کرتے ہیں اور ۔۔۔“ پاکستان کے فیلڈنگ کوچ نے عہدہ کیوں چھوڑا؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، جان کر وزیراعظم کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

”پی سی بی حکام عملے کیساتھ یہ شرمناک کام کرتے ہیں اور ۔۔۔“ پاکستان کے فیلڈنگ ...
”پی سی بی حکام عملے کیساتھ یہ شرمناک کام کرتے ہیں اور ۔۔۔“ پاکستان کے فیلڈنگ کوچ نے عہدہ کیوں چھوڑا؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، جان کر وزیراعظم کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی عملے کو وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی تھیں، اس روئیے کو بہتر نہ کرنے تک ورلڈکپ کی تیاری نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی حکام کو بتایا تھا کہ مجھے ناراض کر رہے ہیں اور ان کو کہا کہ مجھے اس نوکری کی ضرورت نہیں۔ سابق فیلڈنگ کوچ سٹیورکسن نے کہا کہ پی سی بی حکام پروفیشنل ازم سے عاری ہیں، پی سی بی عملے کو وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی تھیں، اس روئیے کو بہتر نہ کرنے تک ورلڈکپ کی تیاری نہیں کی جا سکتی۔
سٹیو رکسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ بہت انجوائے کیا۔اگر پی سی بی چاہتا ہے کہ کوئی باہر سے آکر کام کرے تو اس کا خیال بھی رکھیں، پی سی بی اپنے طرز عمل سے اچھے لوگ کھو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سٹیورکسن نے 2 سال کے بعد مزید کام جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور رواں سال جون میں فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں چھوڑی تھیں۔

مزید :

کھیل -