وزارت موسمیاتی تبدیلی اور یو این ڈی پی کے وفد کا پی آئی ٹی بی کا دورہ

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور یو این ڈی پی کے وفد کا پی آئی ٹی بی کا دورہ
وزارت موسمیاتی تبدیلی اور یو این ڈی پی کے وفد کا پی آئی ٹی بی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد نے آج پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجیماحولیات اور ترقی کے انضمام کے بارے میں یو این ڈی پی کے ’’عالمی ماحولیاتی فوائد ‘‘ پروگرام کے ذریعے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

جی ای بی‘یو این ڈی پی کے کنٹری کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے وفد کی قیادت میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور سے ملاقات کی اور یو این ڈی پی اور حکومت پاکستان کے ماحولیاتی انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سے متعلق اقدامات کے بارے میں مختصر جائزہ پیش کیا۔ آخر میں وفد نے خدمت مرکز‘ کال سنٹر اور ڈیٹا سنٹر سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔