وفاقی حکومت گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی  ہے،عمر ایوب باتیں کم اور کام زیادہ کریں: بیرسٹر مرتضی وہاب  

وفاقی حکومت گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی  ہے،عمر ایوب باتیں کم اور ...
وفاقی حکومت گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی  ہے،عمر ایوب باتیں کم اور کام زیادہ کریں: بیرسٹر مرتضی وہاب  

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کےترجمان  بیرسٹر مرتضی وہاب نےادویات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی  ہے،پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہوچکا، وزیر اعظم کے ارد گرد لوگ غلط بیانی کرتے ہیں، عمر ایوب باتیں کم اور کام زیادہ کریں،کیا ہی اچھا ہوتا ایم کیو ایم کراچی کے اہم ایشوز پر وفاقی حکومت کے خلاف ریلی نکالتی۔

 نجی ٹی وی کےمطابق میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےبیرسٹر مرتضی وہاب نےکہا کہ سندھ کے لوگوں کو گیس نہیں مل رہی، بجلی کا بدترین بحران ہے،وفاقی حکومت کی نااہلی سے گندم کا بحران پیدا کیا جارہا ہے مگر ایم کیو ایم کو ان ایشوز پر احتجاج کے بجائے لوگوں میں نفرت کے بیج بونے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو بانٹنے کی بات کرتے ہیں جبکہ  ہم لوگوں کو جوڑ رہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پبلک سیفٹی کمیشن پر آئی جی سندھ کو کوئی اختلاف نہیں، جو  ممبر  پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں وہ کریں اور عدالت بھی جائیں،یہ لوگ سندھ پبلک سیفٹی کمیشن کی آڑ میں سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ قابل مذمت ہے،حکومت کی جانب سے مشکلات کا شکار عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جو کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -