گوجرانوالہ میں 10سالہ بچی سے زیادتی ،ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں 10سالہ بچی سے زیادتی ،ملزم گرفتار
گوجرانوالہ میں 10سالہ بچی سے زیادتی ،ملزم گرفتار

  

 گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گوجرانوالہ میں 10سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارہو گیا۔تحصیل کامونکی کے علاقے کوٹ بھٹہ میں 10 سالہ نورالنسا اپنی خالہ کے ہاں آئی ہوئی تھی اور سبزی لینے کے لئے گھر سے باہر گئی تو ملزم ارشد اس کو ورغلا کر قریبی ایک حویلی میں لے گیا وہاں اس سے زبردستی زیادتی کی۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے ملزم ارشد کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا جب کہ ڈی ایس پی عامر ملک کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، اس کو سخت سزا دلوائی جائے گی، پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے رپورٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -