جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم جنوری میں آئیگی، وسیم خان 

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم جنوری میں آئیگی، وسیم خان 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم جنوری 2021 میں پاکستان آئے گی۔لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کووڈ صورتحال میں بہتری کے باعث ڈومیسٹک کے ساتھ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی بھی کرنے جارہے ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم جنوری 2021 میں پاکستان آئے گی اور جواب میں مارچ 2021 میں پاکستان جنوبی افریقا کا دورہ کرے گاوسیم خان نے کہا کہ نئے آئین میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ شامل نہیں اور کرکٹ کمیٹی ختم نہیں کر رہے بلکہ چیئرمین کی تلاش ہے جب کہ پی ایس ایل فرنچائز کا معاملہ عدالت میں ہے لہذا تبصرہ نہیں کر سکتااس حوالے سے جوبھی فیصلہ ہوگا عدالت کرے گی اور منظر عام پر آجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -