پاکستان میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جان شیر خان 

پاکستان میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جان شیر خان 

  

  لاہور(افضل افتخار)پاکستان کے نامور سکواش کھلاڑی جان شیر خان نے کہا کہ پاکستان میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو منظر عام پر لانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ کھیل کی ترقی کے لئے جو ممکن وہ کررہا ہوں جا ن شیر خان نے مزید کہا کہ سکواش کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے اسی طرح سے نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لایا جاسکتا ہے ہمیشہ ملک کا نام بلند کرنے کی کوشش کی اور اس بات کی بہت خوشی ہے کہ مجھے اس میں کامیابی ملی آج میں جو بھی ہوں صرف پاکستان کی بدولت ہے میری کوشش ہے کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا رہوں کیونکہ میری خواہش ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ دوبارہ سکواش میں پوری دنیا میں اپنا نام کمائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -