نیشنل ٹی20 کپ،قومی کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل جوائن کرلیا

 نیشنل ٹی20 کپ،قومی کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل جوائن کرلیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس لوٹنے والے 21 کھلاڑیوں کے دوسرے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی مسلسل 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کرکٹرز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ملتان میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں، جہاں انہیں آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی  ہے ان کھلاڑیوں میں ناردرن کے محمد عامر، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب، سنٹرل پنجاب کے عابد علی اور نسیم شاہ، سدرن پنجاب کے محمد عباس،خیبرپختونخوا کے شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، محمد رضوان، محمد حفیظ، فخر زمان، شعیب ملک، عمران خان سینئر اور افتخار احمد، بلوچستان کے یاسر شاہ، کاشف بھٹی اور امام الحق جبکہ سندھ کے سہیل خان، محمد حسنین اور اسد شفیق شامل ہیں۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -