کلائمبر یاسین علی برج الخلیفہ  سر کرنے کیلئے پرعزم

 کلائمبر یاسین علی برج الخلیفہ  سر کرنے کیلئے پرعزم

  

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کلائمبر یاسین علی نے دبئی میں موجود دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ کو سر کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔صوابی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کلائمبر کا کہنا تھا کہ 70، 80 فٹ کی دیوار پر چڑھنا میرے لیے کچھ بھی نہیں ہے،

 اگر حکومت کی طرف سے مجھے سپورٹ ملے تو برج الخلیفہ پر چڑھ کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہوں اور یہ میری زندگی کا خواب بھی ہے۔

یاسین علی کے مطابق دنیا کا واحد پلیئر ہوں جو آنکھوں پر پٹی باندھ کر بھی پل بھر میں کلائمبنگ وال پر چڑھ جاتا ہوں، پاکستان کی سطح پر میں نے 25 مقابلے جیتے ہیں، متعدد بار قومی چیمپئن بھی رہا ہوں، میری ان کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے مجھے آذربائیجان میں شیڈول کلائمبنگ ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -