آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام، نیب ٹیم کا سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گور چانی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ 

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام، نیب ٹیم کا سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ...

  

  جام پور (نامہ نگار) ڈی جی نیب  لاہور کی ہدایت  پر نیب ملتان کا سابق  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ۔ جام پور جوئر ٹاون میں واقع کوٹھی۔ وتمام جائیداد سیل۔ شیر علی گورچانی گھر پر نہ ہونے پر گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر اسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان کی ٹیم نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کی گرفتاری کے لیے ڈیرہ غازی(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

 خان میں واقع کوٹھی پر چھاپہ۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر شیرعلی گورچانی گھر پر موجود نہ ہونے سے گرفتاری نہ ہو سکی۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربرائی میں  ٹیم نے گزشتہ روز اسٹنٹ کمشنر جام پور کے افس میں پہنچ کرکے شیر علی گورچانی کی تمام جائیداد کی چھان بین کی۔ محکمہ مال کے ریکارڈ کے تمام سابق ڈپٹی سپیکر شیرعلی گورچانی کی  جوئر ٹاون جام پور میں واقع کوٹھی اور حاجی پور۔ نواں شہر۔نور پور۔ ودیگر مواضعات میں تمام جائیداد کو سیل کر دیا۔ واضع رہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی  نے سابق ادوار میں تعمیر نو کے کاموں میں کرپشن سے مال بنایا جس کے خلاف نیب نے حکومت کی ہدایت پر  امدن سے زاہد اثاثہ جات بنانے پر انکوری شروع کر رکھی تھی۔ اس سلسلے میں ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیاتو موبائل نمبر بند ملا۔دوسری طرف ان کے ورکروں نے نیب کی کاروائی کو انتقامی کاروائی قرار دیاہے۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -