فیم فرینڈز کپ، ڈی ایچ اے نے ٹاون شپ وائٹ کو9 گول سے ہرا دیا

فیم فرینڈز کپ، ڈی ایچ اے نے ٹاون شپ وائٹ کو9 گول سے ہرا دیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام "فیم فرینڈز کپ 2020" میں ایک اور ٹیم کو بڑی فتح مل گئی۔ گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں ڈی ایچ اے فٹ بال کلب نے ٹاون شپ وائٹ پر گولز کی بارش کردی۔ فاتح ٹیم نے ایک دو نہیں بلکے پورے 9 گول داغ کر ٹاون شپ وائٹ کا دامن داغدار کردیا۔ حریف ٹاون شپ میچ میں ایک بھی گول سکور نہ کرسکی۔ میچ میں اسٹرائیکر حیدر نے ہیٹرک بنائی۔ ذوہیب نے دو جبکہ زاہد، ثقلین، اشعراور  شاہ میر نے ایک ایک گول داغ کر اپنی ٹیم کو ایونٹ میں سب سے بڑے مارجن سے فتح دلائی۔ اس سے قبل فیم فٹ بال اکیڈمی اپنی حریف ٹیم کو سات صفر کا زخم لگا چکی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ اور فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء ڈوگر کے مطابق ایونٹ میں آج میزبان فیم فٹ بال کلب اور راحیل ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -