حکومت کی 2 سالہ کارکردگی مایوس کن رہی‘ عبدالرحمن کانجو 

حکومت کی 2 سالہ کارکردگی مایوس کن رہی‘ عبدالرحمن کانجو 

  

دھنوٹ (نمائندہ خصوصی) نیازی حکومت کورونا کا بہانہ کرکے بلایاتی الیکشن سے راہ فرار ھوگی ھے حکومت کی دو سالہ کارگردگی مایوس کن رھی اور عوام کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوئی حکومت الیکشن میں ناکامی دیکھتے ہوئے الیکشن سے بھاگ گئی ہے اگر بلایاتی الیکشن ھوتے تو (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سویپ کرتی مسلم لیگ ن ھی اقتدار میں آکر ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این  اے و سابق وفاقی وزیر عبدالرحمن خان کانجو نے حلقے بھر میں طوفانی دودے کیے اور وفات پاجانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر عاصم خان اتیرا۔ شیخ رضوان احمد۔ مختیار پھل۔  ماسٹر رانا اقبال۔ رانا عالم شاکر۔ ملک عرفان فانی  و دیگر انکے ہمراہ تھے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوے ایم این اے عبدالرحمن خان کانجو نے کہاکہ نیازی حکومت نے دو سالہ اقتدار میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہن دیا اور عوام کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوئی ھوگی کھو کھلے نعروں سے ریاست مدنیہ کبھی نہن بن سکتی۔مہنگائی کے سیلاب نے غریب عوام کی چنچیں نکلوا دیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو میاں نواز شریف اور میاں شہباز کی قیادت کی ضرورت ھے اور مسلم لیگ ن کی قیادت ھی  ملک کو بحران سے نکال سکتی ھے۔

عبدالرحمن کانجو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -