نیوزی لینڈ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی میز بانی کریگا 

نیوزی لینڈ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی میز بانی کریگا 

  

آکلینڈ(آئی این پی)دنیائے کرکٹ سے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی،نیوزی لینڈ کی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کی اجازت دیدی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال کے آخر میں 2ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوینٹی میچز کے لئے نیوزی لینڈ جانا ہے۔ اس حوالے سے اب نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہوم سیریز کے انعقاد کیلئے حکومتی اجازت کی تصدیق کردی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز طے کردہ پروٹوکولز کے تحت ہو گی۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان سے سیریز کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری ہوگا۔یوں اب نیوزی لینڈ موجودہ حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ملک ہوگا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز، پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی میزبانی کی جبکہ پاکستان آئندہ ماہ زمبابوے کیخلاف سیریز کی میزبانی کرے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے پلانز پر مشاورت جاری ہے، پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین ایک ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ مل کر پلان مرتب کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -