پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ آج شروع ہوگی

 پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ آج شروع ہوگی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)  پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روز پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ آج شروع ہوگی۔ ورکشاپ کا افتتاح پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت کریں گے پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری فیصل فیاض نے  بتایا کہ ورکشاپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے جمناسٹک کے کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔ 

پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل پرویز احمد، شہزاد قاضی، محمد فاروق، نذر محمد، عمیر خان، محمد مستقیم  اور فیصل فیاض ورکشاپ کے شرکاء کو مختلف امور پر لیکچرز دیں گے، ورکشاپ کی اختتامی تقریب 27 ستمبر کو رات 9 بجے ہوگی۔ جس کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری خالد محمود ہونگے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -