پرائس کنٹرول مجسٹرٹس کے 510دکانوں پر چھاپے، 62گرانفروشوں کو جرمانے 

پرائس کنٹرول مجسٹرٹس کے 510دکانوں پر چھاپے، 62گرانفروشوں کو جرمانے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 510 مقامات کی چیکنگ کے دوران 62 خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ 83 ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ گلی محلوں کی سطح پر بھی دکانداروں کی قیمتوں پر نظر رکھیں اور جو دکاندار بھی زائد قیمت وصول کرے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے شکایات نمبرز پر شکایات درج کرا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں