ضلعی افسران نے یونین کونسلوں میں پولیو مہم کا جائزہ لیا

ضلعی افسران نے یونین کونسلوں میں پولیو مہم کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے دورے  کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 79 تاکیہ سردار شاہ ڈی جی ٹی زون کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کنٹونمنٹ بورڈ کالونی کا دورہ کیا۔


 اور پولیو ورکرز سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔