یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتوں میں مہنگائی  کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتوں میں مہنگائی  کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی،کوکنگ آئل،دودھ سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یوان حکومت کی جانب سے 94ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ مسترد کرتا ہے۔حکومت نے بخار،امراض قلب، ملیریا،شوگر کی ادویات مہنگی کردی ہیں۔

جبکہ اینٹی بائیو ٹکس،آنکھ،کان،دانت،منہ اور انفیکشن کی دوائیں بھی مہنگی کردی گئی ہیں۔تبدیلی سرکار نے مریضوں پر بھی مہنگائی کے نشتر چلادیے ہیں۔غریب آدمی پہلے ہی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔ایک سال قبل بھی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا تھا۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -