نئے ہائیڈل اور تھرمل پاور ہاؤس لگائے جائیں،خورشید احمد

    نئے ہائیڈل اور تھرمل پاور ہاؤس لگائے جائیں،خورشید احمد

  

  لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعظمملک کے22 کروڑ عوام کیلئے بجلی وپانی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے نئے ہائیڈل پاور سٹیشن اور گیس سے قومی تھرمل پاور ہاؤسوں کی تعمیر وترقی اور نئے واٹر ڈیم کی تعمیرات کے لئے وافر پانی اور  وسائل مخصوص کریں بجلی کے ڈسٹری بیوشن نظام کی آئی ایم ایف کے دباؤ پر مجوزہ نج کاری کرنے کی بجائے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرائیں یہ مطالبات آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زیراہتمام کانفرنس میں پیش کئے گئے جس کی صدارت صدر عبدالطیف نظامانی نے کی،کانفرنس میں ملک بھر سے یونین نمائندگان نے شرکت کی۔بزرگ مزدور  راہنماء خورشیداحمد نے کارکنوں سے اپیل کی کہ اتحاد کو مضبوط کرتے ہوئے صارفین کی خدمت  عبادت کی طرح سرانجام دیتے رہیں۔ اجلاس میں رمضان اچکزئی، حاجی محمد یونس، عبدالحٰی، حاجی اقبال خان، ولی الرحمن خان، جاوید اقبال بلوچ، سرفراز احمد ہندل،رانا عبد لشکور، ہمایوں مسعودگجر، سید شرف،حاجی لیاقت علی،ودیگر نمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -