3سالہ ڈی اے ای انگریزی میں ہوگا، ٹیوٹا پنجاب کا فیصلہ 

  3سالہ ڈی اے ای انگریزی میں ہوگا، ٹیوٹا پنجاب کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سٹی رپورٹر) ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹاپنجاب) نے 2020-21 کے سیشن سے ڈپلومہ آف ایسو سی ایٹ انجینئر (ڈی اے ای) کے لئے انگلش کو ذریعہ تعلیم قرار دے دیا ہے اس حوالے سے جنرل منیجر اکیڈیمکس عبدالواسع نے اتھارٹی کے چیئر مین علی سلمان صدیق کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔چیئر مین ٹیوٹا نے ڈی اے ای کو عالمی مارکیٹ کے معیارات اور ضروریات کے مطابق ڈھالنے کیلئے اردو میڈیم کے حوالے سے تقریباً 30سال قبل کئے گئے فیصلے کو تبدیل کر دیا ہے کیونکہ اردو میڈیم مارکیٹ کی ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہو چکا تھا۔ٹیوٹاپنجاب کے چیئر مین علی سلمان صدیق نے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ اس فیصلے سے ہمارے ڈپلومہ ہولڈرز کی مارکیٹ میں طلب بڑھے گی ہمارے پاس ا?ؤٹس کو نہ صرف بہتر روزگار کے وسیع مواقع میسرآئیں گے بلکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول اور غیر ملکی سکالر شپس حاصل کرنے میں بھی آسانیاں ہونگی۔انہوں نے بتایا کہ جب ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر شروع کیا گیا تو اس کیلئے ذریعہ تعلیم انگریزی ہی تھا جسے 80کی دہائی میں تبدیل کیا گیا۔اردو میڈیم ڈپلومہ ہولڈرز کی مانگ میں کمی کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیوٹا کے صوبہ بھر میں 43ٹیکنیکل کالجز میں جہاں ڈپلومہ کرایا جا رہا ہے ذریعہ تعلیم سال 2020-21سے ا?ئندہ کیلئے انگریزی ہو گا۔

مزید :

کامرس -